برطانوی حکومت کا ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافے کا فیصلہ

Published On 16 March,2021 05:23 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، لندن نے تیس برس میں پہلی ایٹمی ہتھیاروں میں تخفیف کی پالیسی کو ختم کیا ہے۔

بورس جانسن کی حکومت نے ملکی سلامتی، دفاع اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کے بعد جوہری ہتھیاروں کے ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بڑھتے خطرات کی موجودگی میں ایٹمی ہتھیاروں میں تخفیف کی پالیسی پر عمل نہیں کیا جاسکتا، نئی پالیسی کے مطابق برطانیہ ایٹمی وارہیڈز کی تعداد کو ایک سو اسی سے بڑھا کر دو سو ساٹھ تک بڑھائے گا۔
 

Advertisement