نیو یارک: (دنیا نیوز) جوبائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت پر رضامند ہوگئی،، امریکی کانگریس کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا۔
امریکی حکومت یو اے ای کو 23 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے پر رضامند ہوگئی، جس میں جدید "ایف 35 "طیارے اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔
اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اس وقت کیا تھا جب متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔