مغربی کنارے میں اسرئیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی، 2 فلسطینی شہید

Published On 08 May,2021 10:53 am

یروشلیم: (دنیا نیوز) مغربی کنارے میں اسرئیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر ہنگامے شروع ہوئے، جس دوران صیہونی فورسز نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

مغربی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ نے غیر قانونی یہودی آباکاری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement