برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے صدر جائیر بولسونارو نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے والی مقامی حکومتوں کے خلاف فوجی آپریشن کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں اب بھی روزانہ ہزاروں افراد کورونا سے ہلاک ہورہے ہیں لیکن برازیلین صدر لاک ڈاؤن ختم کرنے پر بضد ہیں۔
اپنے تازہ بیان میں صدر جائیر بولسو نارو کا کہنا تھا کہ جو لوکل گورنمنٹ لاک ڈاؤن لگائے گی فوج اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جائیر بولسونارو نے خود کو سب سے زیادہ جمہوری اور عوام کے دکھ درد کا خیال رکھنے والا رہنما بھی قرار دیا۔