بیجنگ: (دنیا نیوز) پیدائش کی شرح میں کمی کے باعث چین کی حکومت نے شادی شدہ جوڑوں کو تیسرے بچے کی اجازت دے دی ۔۔
چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ، گزشتہ 10 سال کے دوران چین کی آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی کم دیکھی گئی۔
آبادی کی کمی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ۔2016 میں چینی حکومت نے ایک بچے کی پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے دو بچوں کی اجازت دی تھی۔