شکاگو: (دنیا نیوز) امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جلد شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔ شہر میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شکاگو پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرکے اہلکاروں کی ڈیوٹی 12 گھنٹے تک کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی اکثر سامنے آتے رہے ہیں، سابق صدر ٹرمپ کے دور میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام امریکی شہریوں کی ہلاکت کے کئی واقعات بھی منظر عام پر آئے جن میں سفید فام پولیس اہلکاروں کی جانب سے نسلی امتیاز پر بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کئے گئے۔