مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے معاملے پر مشرقی بیت المقدس میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا۔
مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے پر احتجاج کیا گیا، اسرائیلی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، کئی نوجوانوں پر بدترین تشدد بھی کیا گیا۔
صیہونی فورسز نے میڈیا ورکرز کو بھی دھکے دیئے، پوسٹ پر تعینات فوجیوں نے سڑک کنارے پرامن احتجاج کو بھی ختم کروا دیا۔