انڈونیشیا کے سمندر میں فیری کو آگ لگ گئی، عملے سمیت 274 افراد کو بچا لیا گیا

Published On 30 May,2021 01:37 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے سمندر میں فیری میں آگ لگ گئی، عملے سمیت 274 افراد کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

انڈونیشن حکام کے مطابق ریسکیو کارکنوں نے لوگوں کو لائف بوٹس کے ذریعے بچایا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی گئی۔ مسافروں سے بھری فیری انڈونیشیا کے دور دراز جزیرے کی طرف سفر کر رہی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بحری جہاز کے انجن روم میں آگ بھڑکی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement