ایرانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Published On 01 June,2021 08:33 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں ایک لڑاکا جیٹ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع شہر دیزفل میں پیش آیا۔ یہ شہر عراق کی سرحد کے نزدیک اور دارالحکومت تہران سے 444 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ایرانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ ایف 5 کے ناکارہ ہونے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس لڑاکا جیٹ نے اڑان بھرنے سے قبل ہی کام چھوڑ دیا تھا لیکن رپورٹ میں اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

اس حادثے میں ہلاک پائلٹس کی شناخت کیانوش بستی اور حسین کے نام سے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔