واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے طاقت کے زور پر حکومت بنائی تو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان نے طاقت کے زور پر حکومت بنائی تو امریکا تسلیم نہیں کرے گا، افغانستان کی صرف وہ حکومت قانونی ہے جسے عوام نے چنا ہے۔
دوسری طرف امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے افغانستان سے متعلق صدر جوزف بائیڈن کو نئی رپورٹ پیش کردی۔
انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے 6 ماہ کے اندر افغانستا ن میں حکومت گر جائے گی، افغان طالبان کے حملے برق رفتاری سے بڑھ رہے ہیں، اکثر مقامات پر افغان فوجی بغیر لڑے ہتھیار ڈال رہے ہیں، جدید امریکی اسلحہ بڑی تعداد میں طالبان کے ہاتھ لگ گیا ہے۔