جرمنی میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد ہلاک

Published On 25 June,2021 10:35 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست (Bavaria) کے شمالی شہر میں یہ واقعہ پیش آیا، حملہ آور نے متعدد لوگوں پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والا شخص سیاہ فام ہے۔ مزید اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔  

Advertisement