اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں اپنے جرمن ہم منصب HEIKO MAASسے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب کو پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے مسلسل تعاون اور افغان امن عمل کیلئے مثبت کردار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جنگ بندی کے ذریعے تشدد میں کمی کی کوششوں پر زور دینے سمیت فوجیوں کے انخلا اور افغان گروپوں کے ذریعے سیاسی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے مسلسل پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا۔