کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، طالبان نےصوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر بھی قبضہ کرلیا ادھر سابق نائب صدر رشید دوستم نے ترکی سے واپس آنے کاا علان کر دیا ہے ۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں صوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ لڑائی میں کابل انتظامیہ کے متعدد فوجی مارے گئے ہیں ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔
ادھر سابق نائب صدر رشید دوستم نے طالبان کے کنٹرول میں لئے جانے والے اضلاع کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔