بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

Published On 29 June,2021 10:05 am

بالاسور:(روزنامہ دنیا) بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،یہ میزائل ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ پیر کی صبح 10 بج کر 55 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل بالاسور کے نزدیک جزیرے میں کیاگیا،مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار سٹیشنوں سے میزائل کی نگرانی کی گئی ۔

بھارت کا یہ شارٹ رینج میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے اور 1 ہزار کلو گرام تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے، ڈبل سٹیج بیلسٹک میزائل اگنی 1 کے مقابلے ہلکا اور زیادہ تیزرفتار ہے، ڈی آر ڈی او حکام کا دعوی ہے کہ اگنی پی اپنے نشانے کو زیادہ درستگی سے نشانہ بناتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اس کے باوجود مودی سرکار عوام کے علاج معالجے پر فنڈز خرچ کرنے کی بجائے میزائل تجربوں میں مصروف ہے۔
 

Advertisement