ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مقامی اخبار میں لکھا ہےکہ موجودہ سلامتی کونسل میں مغرب کی ضرورت سے زیادہ نمائندگی موجود ہے،عالمی ادارہ میں اصلاحات لا کر افریقا، جنوبی ایشیا اور لاطینی امریکا کو بھی مستقل نمائندگی دینی چاہیے تاکہ سیکورٹی کونسل میں جمہوریت آسکے۔