پاکستان اور روس کا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

Published On 23 June,2021 04:55 pm

دوشنبے: (دنیا نیوز) پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے قومی سلامتی کے مشیرکو روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

خیال رہے کہ مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف تاجکستان کے دورے پر ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف اور نکولائی پیٹروشیف کے درمیان ملاقات میں فریقین نے پاک روس تعلقات کو باہمی تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کا عزم کیا۔
 

Advertisement