ہوانا: (دنیا نیوز) کیوبا میں ہزاروں افراد نے معاشی مشکلات کی وجہ سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
دارالحکومت ہوانا کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے، مظاہرین کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی، چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
صدر نے احتجاج کو امریکی ایجنسیوں کی سازش قرار دیا، کیوبا میں طویل عرصے بعد حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ دیکھا گیا ہے۔