امریکہ میں ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے الرٹ جاری، مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Published On 11 July,2021 03:36 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں گرمی کی شدت میں انتہائی اضافے کے بعد کئی ریاستوں میں لوگوں کو ہیٹ وویو سے بچنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے، گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کیلیفورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی کے باعث لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

گرم اور خشک ہوا کی وجہ سے نیویڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مشکلات سامنا ہے۔
 

Advertisement