بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

Published On 09 July,2021 04:17 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق فیکٹری میں گزشتہ روز لگی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو پایا نہ جا سکا، امدادی کارکن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کرنے والے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ جمعرات کو رات گئے لگی، اب تک 52 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی ڈیڈ باڈی مل سکی ہے۔ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتہ ہیں تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی۔

 

Advertisement