اسرائیل کے غیر انسانی مظالم جاری، فلسطینی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا

Published On 08 July,2021 03:15 pm

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیل کے غیر انسانی مظالم جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

صیہونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر  ترموس آیا  میں فلسطینی کے گھر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، گھر تباہ ہونے پر دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوئے۔

44 سالہ فلسطینی شہری جھوٹے الزام میں اسرائیل کی جیل میں قید ہے، ظالمانہ کارروائی کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔
 

Advertisement