ریاض: (دنیا نیوز) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے نے کہا ہے کہ مسجد حرام میں حجاج کرام کے طواف کے لیے مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے۔
حج کے موقع پر مسجد حرام کا پورا صحن، مطاف، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور حجاجِ کرام کے طواف کے لیے مختص کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 20 ذیلی اورمرکزی دروازے 28 برقی سیڑھیاں حجاج کرام کے طواف کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اس بار خطبہ حج کا ترجمہ بھی اردو سمیت دس زبانوں میں پیش کیا جائے گا، رواں سال صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔