ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے ملک میں ایک اور سرکاری ائیرلائن کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی ائیرلائن کے آغاز کے بعد سعودی عرب ائیر ٹریفک کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آجائے گا اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کو لاجسٹکس کا عالمی حب بنانا ہے تاکہ سعودی معیشت کا تیل پر انحصار کم کیا جاسکتے۔
نئی ائیرلائن کے بعد سعودی پروازیں دنیا بھر میں مزید 250 شہروں میں جاسکیں گی جبکہ فضائی راستے سے کارگو لے جانے کی گنجائش 45 لاکھ ٹن سے بڑھ جائے گی۔