ریاض: ( ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں برس حج کیلئے سعودی عرب میں مقیم لوگوں کیلئے تین پیکجز کی منظوری دیتے ہوئے خواتین کو مِحرم کے بغیر حج کی درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق حج کا ارادہ رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ حج کیلئے گزشتہ روز سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
رواں برس بھی عالمی وبا کے باعث حج کو سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم لوگوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ حج صرف 60 ہزار لوگ ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی، انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔
Requirements and procedure of registration for #Hajj2021 via the electronic portal for domestic pilgrims. https://t.co/gdLeLpzKf8 pic.twitter.com/U3r11sKwct
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) June 13, 2021
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ پہلا پیکیج ’گیسٹ اسپیشل ٹاور‘، جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس ہے۔اس پیکیج میں عازمین کو منیٰ ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت شامل ہوگی۔
دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل خیم ہے، جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس مقرر ہے۔ دوسرے پیکیج میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تیسرا حج پیکیج "گیسٹ عوامی خیمہ" ہے، جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس ہے۔ ان تمام پیکیجز کی ادائیگی کے وقت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی رقم علیحدہ وصول کی جائے گی۔