افغانستان سے نوے فیصد امریکی فوج کا انخلا مکمل ہو گیا، پینٹاگان

Published On 07 July,2021 10:00 am

کابل: (دنیا نیوز) پینٹاگو ن نے کہا ہے کہ نوے فیصد امریکی فوج کا انخلا مکمل ہو چکا ہے ، بگرام ائیر بیس چھوڑنے کا عمل خلا میں نہیں ہوا ،افغان قیادت کو 48 گھنٹے پہلے بتا دیا تھا

واشنگٹن میں افغانستان سے متعلق میڈٰیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگو ن جان کربی نے کہا کہ 90 فیصد فوجی اور سازو سامان افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر بحری بیڑے استعمال کیے جاسکتے ہیں، امریکی فورسز کی مدد کے لیے افغانستان میں ابھی بھی کنٹریکٹر موجود ہیں۔
 

Advertisement