روس میں لاپتہ مسافر طیارہ کم چٹکا میں گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

Published On 06 July,2021 03:44 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما ' کم چٹکا 'میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

روسی حکام کے مطابق مسافر بردار طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کے ملبے کی کچھ باقیات سمندر کی سطح پر دکھائی دیں۔

طیارے کے ملبے کی جگہ امدادی کشتیوں کو روانہ کردیا گیا ہے، دوسری طرف واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
 

Advertisement