اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق فی الحال کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور روس قریبی شراکت دار اور دوست ہیں۔ اگر چہ دونوں ملکوں کی جانب سے سربراہان کی سطح پر ایک دوسرے کو دعوت نامے دیئے گئے ہیں تاہم روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تا حال کوئی شیڈول نہیں۔
گذشتہ روز میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا اعلیٰ سطح پر دوروں کا تبادلہ بڑھتے ہوئے پاک روس تعلقات کا اہم حصہ ہے ۔