لندن: (دنیا نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ناموس رسالتﷺ کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہئے، مسلمانوں کے جذبات کو بھی سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا جب ہمارے نبی محترمﷺ کی شان میں لوگ گستاخی کرتے ہیں تو ہمیں جو تکلیف پہنچتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایک قانون پیش کیا جا رہا ہے جس کے تحت اگر کوئی مجسموں کو نقصان پہنچائے تواسے 10سال قید کی سزا مل سکتی ہے۔