جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

Published On 08 July,2021 11:12 am

کیپ ٹاون: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق صدر جیکب زوما کرپشن کے حوالے سے ہونی والی تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے تھے، انہوں نے خود کو توہین عدالت کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا، انہیں گذشتہ ہفتے 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھیؕ

سابق صدر کی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ زوما نے عدالت کے حکم پر تعمیل کرنے کے لیے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔