مقتول صدر کو 28 رکنی ڈیتھ سکواڈ نے قتل کیا: ہیٹی پولیس

Published On 09 July,2021 05:17 pm

پورٹ او پرنس: (دنیا نیوز) ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ صدر جووینل موئس کو اٹھائس رکنی ڈیتھ اسکواڈ نے قتل کیا، جن میں سے سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس چیف کے مطابق گرفتار افراد میں 15 کولمبیا کے شہری اور دو امریکی شہری شامل ہیں۔ 11 مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ زبردستی تائیوان کے سفارتخانہ میں گھس گئے تھے۔ یہ 11 افراد افراد سترہ مشتبہ افراد میں شامل ہیں یا نہیں، پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

پولیس کے مطابق صدر پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائند کی تلاش جاری ہے۔ صدر کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں درجنوں گاڑیوں خو نذر آتش کردیا گیا۔

Advertisement