واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی عدالت نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران پاکستانی ڈرائیورکو قتل کرنیوالی 14 سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 لڑکیوں نے مارچ میں ایک کمپنی کے پاکستانی نژاد ڈرائیور محمد انور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی، اس دوران گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے محمد انور کی موت ہو گئی۔
اعتراف جرم پر واشنگٹن ڈی سی کی عدالت نے 14 سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی ۔