سڈنی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع

Published On 14 July,2021 10:30 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی حکام نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سڈنی میں لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع دے دی۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شہر میں ریکارڈ 97 کیسز سامنے آئے، نئے متاثرین میں نوجوان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ حالیہ لہر کے سبب شہر میں 9 سو افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے اس سے پہلے تین ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کیسز کی تعداد 31 ہزار 429 ہے جبکہ 912 مریض موت کا شکار ہوئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 983 ہے جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 29 ہزار 534 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


 

Advertisement