2 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور: این سی او سی

Published On 14 July,2021 09:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے 2 کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین لازم قرار دے دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ یکم جولائی سے لے کر اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے ، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔

این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کے لیے ویکسی نیشن بھی لازم قرار دے دی۔ ایس او پیز پہ عمل درآمد کے لیے پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے این سی او سی کی ہدایت پر عید کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچ چھٹیوں کی نئی سمری تیار کرلی۔ این سی او نے تجویز کیا ہے کہ عید کی چھٹیاں 20 سے 24 تک دی جائیں۔
 

Advertisement