نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر اختلافات، نامزد وزیراعظم سعد الحریری مستعفی

Published On 15 July,2021 08:35 pm

بیروت: (ویب ڈیسک) نئی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر صدر میشیل عون سے بنیادی اختلافات کے بعد لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعد الحریری نے گزشتہ روز صدر میشیل عون کیساتھ ملاقات میں انھیں چوبیس وزرا پر مشتمل اپنی کابینہ کی فہرست پیش کی تھی۔

انہوں نے صدر کیساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ان کی کابینہ کی تشکیل پر ان رائے چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعد الحریری گزشتہ سال اکتوبر میں لبنان کے وزیراعظم نامزد ہوئے تھے لیکن اس عرصہ میں کابینہ کی تشکیل نہیں کر سکے تھے۔

سعد الحریری نے نئی کابینہ کو فرانسیسی اقدام کے مطابق تجویز کرتے ہوئے چوبیس وزرا کیلئے ماہرین کو نامزد کیا تھا۔

صدر میشیل عون کیساتھ اس اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد الحریری نے کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ملک کو بچانے کا آغاز حکومت کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سعد الحریری نے دو سال قنل اکتوبر 2019ء میں ملک گیر احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اکتوبر 2020ء میں لبنانی صدر نے انھیں دوبارہ وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔