سعودیہ کی چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت

Published On 13 July,2021 12:05 pm

ریاض:(روزنامہ دنیا ) سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے ۔ سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی ، چینی ویکسین کی 2خوراکوں کیساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔

یادرہے کہ سعودی عرب نے ابھی تک چینی ویکسین کی منظوری نہیں دی۔
 

Advertisement