ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے پوری مملکت میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔
سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مگر چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کی پہلی تاریخ 11 جولائی کو ہوگی، 19 جولائی کو حج جبکہ 20 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔
BREAKING NEWS | The Crescent for the month of Dhul Hijjah 1442 was NOT SEEN today,
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 9, 2021
Hajj on 19 July 2021
Eid Al Adha on 20 July 2021 pic.twitter.com/oTTQqMOfzt
دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بعد نماز عصر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت اپنے اپنے مقامات بشمول بلڈنگ وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔