ریاض: (دنیا نیوز) رواں برس خطبہ حج اردو سمیت 10زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ حج کے لئے آنے والے عازمین کے لئے مسجد حرام کا پورا صحن، مطاف، گراؤنڈ فلور، فسٹ فلور کے ساتھ ساتھ 20 ذیلی اورمرکزی دروازے 28برقی سیڑھیاں طواف کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
رواں سال صرف 60 ہزار مقامی اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا خطبہ حج اُردو میں نشر کرنے کا فیصلہ
دوسری طرف حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے نے کہا ہے کہ مسجد حرام میں حجاج کرام کے طواف کے لیے مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے۔