برطانیہ میں کورونا پابندیاں اٹھا لی گئیں، حکومتی فیصلے پر شدید تنقید جاری

Published On 19 July,2021 09:12 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا پابندیاں آج سے اٹھا لی گئیں، حکومتی فیصلے پر حزب اختلاف کی طرف سے شدید تنقید جاری ہے۔

برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے پر سینما، تھیٹر، کھیلوں کے ایونٹ اور دیگر تقریبات میں سو فیصد مہمان بلانے کی اجازت ہو گی، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک نے قرنطینہ اختیار کر لیا۔ ڈین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے وزیراعظم اجلاسوں میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے وزیر صحت ساجد جاوید سے ملنے کے بعد تنہائی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔