بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

Published On 23 July,2021 03:35 pm

دلی: (دنیا نیوز) بھارت میں بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہو گئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں لوگ ہلاک اور لاپتہ ہوئے ، مون سون کی شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر رقبہ زیر آب آ گیا، متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، کئی گھر تباہ ہو گئے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔