امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری

Published On 29 July,2021 12:56 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا میں زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی، متاثرہ علاقے میں دو بار آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 6.2 اور 5.6 تھی۔

امریکی حکومت نے جزیزہ نما علاقے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی ہیں۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا جنوب مشرقی علاقہ تھا۔
 

Advertisement