ویکسین لگوائیں سو ڈالر پائیں ، نیویارک کے مئیر نے اعلان کر دیا

Published On 29 July,2021 11:14 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ویکسین لگوائیں سو ڈالر پائیں ،امریکی شہر نیویارک کے مئیر نے کہا ہے کہ سرکاری سینٹرز سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو سو ڈالر دیے جائیں گے۔

نیویارک کے مئیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، ویکسی نیشن ہی مہلک وائرس سے بچنے کا حل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو سو ڈالر کی پیش کش کرنے کیو جہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز بڑی تعداد میں سامنا آنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد3 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
 

Advertisement