لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، آئن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد دستخط ہو گئے۔
برطانیہ نے کورونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے، ایک لاکھ دستخط ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے، برطانیہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے، پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروزایں نہیں چلائی جا رہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے دہرا معیار اپناتے ہوئے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود بھارت کو رعایت دیتے ہوئے ریڈ لسٹ سے نکال دیا تاہم پاکستان کو کم کورونا شرح پر بھی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا، اس پالیسی کا اطلاق 8 اگست سے ہونا ہے۔
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کو عالمی سفر کے لیے اپنی ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اپنی حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان کم کورونا کیسز کے باوجود ریڈ لسٹ میں ہے جبکہ بھارت کو زیادہ کیسز کے باوجود ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا جو نا انصافی کے زمرے میں آتاہے۔