دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بحران کا سامنا ہے: ملالہ یوسفزئی

Published On 30 July,2021 03:03 pm

لندن: (دنیا نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک طرح کے بحران کا سامنا ہے۔

لندن میں گلوبل ایجوکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ عالمی رہنما لڑکیوں کی تعلیم کو اولین ترجیح بنائیں، 13 کروڑ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں، ان کی تعلیم کا فوری انتظام کرنا ہو گا۔

سمٹ سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ، برطانوی وزیر خارجہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
 

Advertisement