مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایسے 29 افراد جو حراست میں لیا ہے جن پر نامعلوم ذرائع سے سونے کی فروخت کا الزام ہے۔
مقامی پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے 10 سعودی شہریوں اور 15 یمنی اور ایک مصری، پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑا ہے، ان کے قبضے سے 6 کروڑ ریال کے قریب نقدی اور ایک کلو گرام سونا برآمد کیا ہے جس کی مالیت 2.1کروڑ ریال بنتی ہے۔
نقدی اور سونے کو بیرون ملک بھجوانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ پولیس نے مذکورہ 29 افراد کو استغاثے کے سامنے پیش کر دیا۔