انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں، آتشزدگی کے سبب سیاحتی مقامات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 13 روز میں 240 مقامات پر لگی آگ کو بجھایا جا چکا ہے، صرف ایک ضلع میں چند مقامات پر آگ باقی رہ گئی ہے۔ آتشزدگی سے بڑا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جنگلات کی آگ سے ترکی کی سیاحتی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
گذشتہ 2 ہفتے کے دوران 10 ہزار ہیکٹر پر محیط جنگلات کو آگ نے جلا کر راکھ کر دیا ہے جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیاحوں سمیت ہزاروں لوگوں کو علاقہ بدر ہونا پڑٓا۔
تیز ہواوں، فضا میں نمی کی کمی اور بلند درجہ حرارت آگ کے پھیلنے کا سبب بنا، آگ بجھانے کے عمل میں 15 طیارے 64 ہیلی کاپٹرز اور 5 ہزار 200 سے زائد فائر فائٹرز شریک ہیں۔