سلامتی کونسل میں طالبان کے افغان شہروں پر حملوں کی مذمت سے متعلق مسودہ زیر بحث

Published On 13 August,2021 11:12 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک مسودے پر بحث کر رہی ہے جس میں افغان شہروں اور قصبوں پر طالبان کے حملوں کی مذمت اور ان پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی جائے گی۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایک مسودے پر بحث کر رہی ہے جس میں افغان شہروں اور قصبوں پر طالبان کے حملوں کی مذمت کی جائے گی، افغان امن واستحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں پر پابندیوں کی دھمکی دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے طالبان کے بڑے شہروں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement