کابل: (دنیا نیوز) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کا پنج شیر سمیت افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغانستان کا کوئی حصہ ایسا نہیں جہاں طالبان کا قبضہ نہ ہو، ملک کے تمام علاقوں میں امن برقرار ہے۔ کہا کہ کابینہ میں مزید افراد کی شمولیت پر غور جاری ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری طالبان کو جلد تسلیم کرلے گی، اس حوالے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا، تمام وعدے نبھائیں گے۔