کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہے: جوبائیڈن

Published On 14 September,2021 10:06 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ان کے ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے زمین کا درجہ حرارات معمول سے بڑھ چکا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کریں گے، ماحول کی بہتری کیلئے 97 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔

امریکی محکمہ نیشنل فورسٹ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے انہوں نے کافی پیش رفت حاصل کی ہے، مزید دو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل کے دوران زخمی ہو گئے۔
 

Advertisement