افغانستان میں القاعدہ دو سال کے اندر خطرہ بن سکتی ہے، امریکی حکام

Published On 15 September,2021 10:17 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ ایک سے دو سال کے اندر امریکا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

امریکا کے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے افغانستان میں القاعدہ کی واپسی کی ابتدائی علامات دیکھی جاسکتی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل سکاٹ بیریئر کا کہنا تھا کہ القاعدہ ایک سے دو سال میں اتنی صلاحیت پیدا کرسکتی ہے کہ امریکا کو دھمکی دے سکے، القاعدہ کی واپسی کے ابتدائی دن پر نظر رکھیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکا پرحملہ کرسکتی ہے۔

امریکہ نے گذشتہ ماہ کے آخر میں افغانستان پر فضائی حملے میں القاعدہ دہشتگرد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا، تاہم امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے اس حالیہ اعتراف کے بعد کہ وہ نہیں جانتے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں امدادی کارکن کی ہلاکت ہوئی یا دہشت گرد کی پر چین سمیت عالمی برادری نے امریکا سے ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement