برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

Published On 15 September,2021 10:50 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ائیرکرافٹ میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹا جہاز اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈز بعد ہی حادثے کا شکار ہوا اور قریبی جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، افسوس ناک واقعے میں برازیل کے نامور بزنس مین، بیوی اور تین بچوں سمیت جان گنوا بیٹھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement