سعودی عرب: منی لانڈرنگ میں ملوث ملکی و غیرملکی افراد کو 20 سال قید کی سزا

Published On 14 September,2021 01:19 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ایک گروپ کے افراد کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے چار اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے مجرمان پر 75 ملین ڈالر جرمانہ بھی کیا ہے، کیس میں ملوث سعودی شہریوں پر 20 سال تک سفری پابندی ہو گی اور غیر ملکیوں کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں منی لانڈرنگ میں ملوث 65 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
 

Advertisement